Home اہم خبریںدوسرے مرحلے کی پولنگ آج مظفر آباد ڈویژن میں ہوگی

دوسرے مرحلے کی پولنگ آج مظفر آباد ڈویژن میں ہوگی

by 93 News
0 comments

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 2026 کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ آج ہوگی۔

دن بھر انتخابی سامان کی ترسیل اور عملے کی تعیناتی کاعمل جاری رہا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا جو شام  5 بجے تک جاری رہے گا۔

مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفر آباد، نیلم اور جہلم ویلی کے 9 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 6 سو 21 ہے۔

مظفر آباد ڈویژن بھر میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 208 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی پولنگ ہوگی۔

جموں اور ویلی کی 6،6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جموں کی 6 نشستیں ایل اے 34 جموں 1 سے ایل اے 39 جموں 6 تک جبکہ ویلی کی 6 نشستیں ایل اے 40 ویلی 1 سے ایل اے 45 ویلی 6  تک مشتمل ہیں۔

جیو نیوز کے ساتھ گفتگو میں آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر الیکشن مرحلہ وار کرائے جاتے ہیں، مظفر آباد میں کل بے یقینی تھی، آج امن وامان کی صورتِ حال پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00