Home اہم خبریںٹرمپ کی شاہ مراکش کو مغربی صحارا پر مراکشی حاکمیت تسلیم کرنے کی یقین دہانی

ٹرمپ کی شاہ مراکش کو مغربی صحارا پر مراکشی حاکمیت تسلیم کرنے کی یقین دہانی

by 93 News
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو خصوصی پیغام ارسال کیا ہے۔ 

رباط سے عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے مغربی صحارا پر مراکش کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شاہی محل کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے مغربی صحارا میں خودمختار حکومت کے قیام کیلئے مراکش کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ مغربی صحارا شمال مغربی افریقہ کا ایک متنازع اور کم آبادی والا علاقہ ہے، جو ہسپانوی نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد مراکش کی شاہی حکومت اور پولیساریو فرنٹ کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00