Home اہم خبریںایران کی علاقائی ممالک کو امریکا کی حمایت سے گریز کی وارننگ

ایران کی علاقائی ممالک کو امریکا کی حمایت سے گریز کی وارننگ

by 93 News
0 comments

کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہٰی — فائل فوٹو

ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہٰی نے علاقائی ممالک کو امریکا کی حمایت سے گریز کی وارننگ دے دی۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک امریکی افواج کے لیے دفاعی ڈھال بنیں گے، وہ بالآخر جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

 ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم ممالک کو دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، امریکا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور امریکا کے ساتھ اپنے تعاون اور صف بندی پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ امریکا اپنی کمزور ہوتی عسکری صلاحیتوں کے باعث ان کی دولت، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو اپنے دفاعی حصار کے طور پر اور اسرائیل کی حمایت کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

میجر جنرل علی عبداللہٰی نے دعویٰ کیا کہ امریکا تیزی کے ساتھ خطے کو ایک وسیع تر جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی تعاون اور ہم آہنگی کی پالیسی پر ازسرِنو غور کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00