Home اہم خبریںبدخشان میں مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بدخشان میں مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل۔اے ایف پی

بدخشان میں مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ طالبان رجیم کو شمالی افغانستان میں مسلسل سیکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے۔ 

ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے 29 جولائی کو یفتل میں طالبان کے ضلعی مرکز پر حملہ کرکے  پولیس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس دفتر پر قبضہ کرکے اسلحہ اور گاڑیاں تحویل میں لے لیں تھیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ارگوکشم چوراہے پر 28 جولائی کو طالبان کی چیک پوسٹ راکٹ حملے کی زد میں آئی، زیبک میں 24 جولائی کو مزاحمتی حملوں میں طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں نشانہ بنیں اور کئی طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ریڈیو فری یورپ کے مطابق طالبان رجیم کو صرف پنج شیر ہی نہیں بلکہ بدخشان میں بھی مسلسل مزاحمتی دباؤ کا سامنا ہے۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معدنی وسائل پر طالبان رجیم کے کنٹرول نے مقامی سطح پر کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ 

ریڈیو فری یورپ کے مطابق سونے اور لاجورد کی کانوں پر کنٹرول کے تنازعات طالبان کیلئے نیا سیکیورٹی چیلنج بن گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00