Home اہم خبریںبرطانوی عوام کے پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے کے وقت میں 3 گنا اضافہ

برطانوی عوام کے پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے کے وقت میں 3 گنا اضافہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

یورپی یونین کے نئے سرحدی نظام نے بہتری کے باوجود برطانوی عوام کے پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے میں لگنے والے وقت سے تقریبا 3 گنا اضافہ کر دیا ہے۔

روم کے ایک مرکزی ہوائی اڈے کے عہدیدار نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ریان ایئر لائن کی طرف سے موسم گرما کے دوران یورپ جانے والے سیاحوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ طویل انتظار کے لیے تیار رہیں۔

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے زیادہ تر ہوائی اڈوں میں رکاوٹیں موجود ہیں تاہم وہ نظام کے نفاذ میں رکن ممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔

ڈیجیٹل انٹری ایگزٹ سسٹم (ای ای ایس) کے لیے غیر یورپی یونین کے شہریوں کو شینگن علاقے میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ 29 یورپی ممالک پر مشتمل ہے۔

سسٹم کے تحت سیاح جب ایئر پورٹس پر پہنچیں گے تو فنگر پرنٹس اور تصویر کا اندراج کریں، ان کی معلومات کی جانچ پڑتال ہوگی، جس کے بعد کلیئرنس دی جائے گی۔

 یاد رہے کہ یورپی ہوائی اڈوں پر پاسپورٹ کنٹرول پر گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے لوگوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔

 ریان ایئر لائن نے کہا ہے کہ برطانیہ کے مسافروں کو پاسپورٹ کنٹرول پر طویل انتظار کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00