Home اہم خبریںملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہو گئی

ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہو گئی

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو

پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62 ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے، صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔

وفاقی حکومت نے یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔

HIV کے شکار بچوں کو خصوصی سپلیمنٹس فراہمی کا منصوبہ

حکام کے مطابق شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو خصوصی خوراک اور مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جائے گی۔

والدین اور تیمارداروں کو بچوں کی غذائی ضروریات سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو دیگر بچوں کے مقابلے میں 10 سے 20 فیصد زیادہ توانائی اور پروٹین درکار ہوتا ہے۔

ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں غذائی قلت پر قابو پا کر علاج کے نتائج مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00