Home انٹرٹینمنٹمتھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک وائرل، گرتے گرتے بچ گئیں

متھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک وائرل، گرتے گرتے بچ گئیں

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی ایک فیشن شو میں ریمپ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیوز ان کی واک کے بجائے ریمپ پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فیشن شو کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت متعدد شخصیات ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں، لیکن واک کے دوران کئی شرکاء کا توازن بگڑ گیا اور وہ لڑکھڑا گئے یا گرنے کے قریب پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے بعد صارفین نے ریمپ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔

کئی افراد کا کہنا ہے کہ ریمپ غیر ہموار اور ناقص تھا، جس کی وجہ سے شرکاء کو واک کے دوران مشکلات پیش آئیں۔

کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی ہے کہ ریمپ واک کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

دیگر صارفین نے منتظمین کو ریمپ کی مناسب جانچ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ریمپ واضح طور پر خراب تھا، اسے پہلے ہی درست کیا جانا چاہیے تھا۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سب لوگ ہی لڑکھڑا رہے تھے، جبکہ بعض صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے ہیں۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00