Home اہم خبریںایک جگہ پر مسلسل آدھے گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنا کینسر کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے: تحقیق

ایک جگہ پر مسلسل آدھے گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنا کینسر کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے: تحقیق

by 93 News
0 comments

گلاسگو یونیورسٹی کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق کسی ایک جگہ پر مسلسل آدھے گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنا کینسر کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ جتنا زیادہ وقت مسلسل بیٹھ کر گزارا جائے یہ خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب لوگ وقفے وقفے سے کسی بھی معمولی کام یا سرگرمی کے لیے اپنی جگہ سے اٹھتے ہیں تو اس سے اس خطرے میں تقریباً 20 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تھوڑے تھوڑے وقفوں کے بعد روزمرہ کے کسی بھی کام کے لیے اٹھنا اور جسم کو حرکت دینا صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلسل طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کا تعلق نہ صرف کینسر بلکہ دل کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی ہے۔

یہ تحقیق گزشتہ بارہ برس کے دوران 91 ہزار افراد پر کی گئی، جن کی معمولی سے معمولی جسمانی حرکات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ان کی کلائیوں پر خصوصی ٹریکنگ ڈیوائسز لگائی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ طبی رہنما اصول زیادہ تر شدید (Vigorous) یا معتدل (Moderate) ورزش پر زور دیتے ہیں، لیکن اس نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلکی پھلکی جسمانی حرکت، جیسے وقفے وقفے سے اٹھ کر چلنا یا معمول کے کام کرنا بھی صحت کے لیے نمایاں فوائد رکھتی ہے اور سنگین بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00