Home اہم خبریںمانچسٹر سینیگاگ پر حملہ کرنیوالے کے ساتھی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

مانچسٹر سینیگاگ پر حملہ کرنیوالے کے ساتھی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

by 93 News
0 comments
عمر قید کی سزا پانیوالے محمد بشیر۔

برطانیہ کی مانچسٹر کراؤن کورٹ نے مانچسٹر کے ہیٹن پارک سینیگاگ (یہودی عبادت گاہ) پر حملہ کرنے والے شخص کے ساتھی، 31 سالہ محمد بشیر کو دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی، جس کے تحت اسے کم از کم 17 سال قید کاٹنا ہوگی۔

عدالت میں بتایا گیا کہ محمد بشیر نے اگست 2025 میں جہاد الشامی کو آکسفورڈ شائر میں واقع برطانیہ کی ڈیفنس اکیڈمی، شریونہم لے جا کر فوجی تنصیبات کی ریکی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کی۔

تفتیش کے مطابق الشامی نے اس دوران اپنے موبائل فون میں "جاسوسی” کے عنوان سے نوٹس بھی محفوظ کیے تھے۔ چند ہفتوں بعد جہاد الشامی نے ہیٹن پارک سینیگاگ پر حملہ کیا، جس میں دو یہودی ہلاک ہوئے، جبکہ پولیس کی کارروائی میں وہ خود مارا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی پولیس کی تحقیقات کے دوران دونوں کے موبائل فونز سے منسلک کلاؤڈ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ انتہا پسند نظریات رکھتے تھے، حملوں کی منصوبہ بندی پر گفتگو کرتے اور ہتھیاروں، ممکنہ اہداف اور اسرائیلی فوج سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات تلاش کرتے رہے تھے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق محمد بشیر نے دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے الزام کا اعترافِ کیا، جس کے بعد عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00