Home اہم خبریںپبلک و منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشنز کی پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پبلک و منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشنز کی پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات پیٹرول پمپوں کی بندش کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی واپس لے۔

دوسری جانب صدر پاکستان منی مزدا گڈزٹر انسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی  پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

شیر علی چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں، آج رات 12 بجے مزدا گاڑیوں کا پہیہ نہیں چلے گا، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے ٹرانسپورٹرز کو بھی بہت نقصان ہو رہا ہے، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00