Home اہم خبریںنوجوان پیشہ ور افراد میں قبض کی شکایت میں اضافہ، ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں

نوجوان پیشہ ور افراد میں قبض کی شکایت میں اضافہ، ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

دفتر میں طویل وقت بیٹھ کر کام کرنا، جسمانی سرگرمی کی کمی، غیر متوازن غذا، پانی کم پینا اور ذہنی دباؤ نوجوان ملازمین میں قبض کی بڑی وجوہات بن رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق مسلسل بیٹھے رہنے سے ہاضمہ سُست ہو جاتا ہے جبکہ فائبر سے بھرپور غذا کے بجائے تیار شدہ اور چکنائی والی غذاؤں کا زیادہ استعمال بھی آنتوں کی کارکردگی متاثر کرتا ہے۔ 

اس کے علاوہ پانی کم پینا، بے قاعدہ اوقات میں کھانا کھانا اور کام کا دباؤ بھی قبض کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

قبض سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر 1 گھنٹے بعد کم از کم 5 منٹ چہل قدمی کریں، دن بھر مناسب مقدار میں پانی پئیں، تیار شدہ اسنیکس کے بجائے پھل، خشک میوہ جات اور بیج استعمال کریں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر قبض 3 ہفتوں سے زیادہ برقرار رہے، شدید درد ہو یا پاخانے میں خون آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00