Home اہم خبریںفرانسیسی فٹبال ٹیم میں بڑی تبدیلی، زیڈان کو ہیڈ کوچ بنادیا گیا

فرانسیسی فٹبال ٹیم میں بڑی تبدیلی، زیڈان کو ہیڈ کوچ بنادیا گیا

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

فرانس کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان زیڈان کو فرانسیسی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ ملک کے ایک اور سابق فٹ بالر دیدیئر ڈی چیمپس کی جگہ لیں گے جنہوں نے 14 برس یہ ذمے داریاں نبھانے کے بعد عہدے کو خیرباد کہہ دیا۔

حال ہی میں ختم ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 دیدیئر ڈی چیمپس کا اپنے ملک کیلئے آخری اسائنمنٹ تھا۔ ٹیم اُن کی کوچنگ میں اسپین کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کھا گئی اور چوتھی پوزیشن پر رہی۔

1998 میں فرانس کیلئے فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والے زیڈان 5 برس سے کوچنگ اسائنمنٹ سے باہر ہیں۔ آخری بار اُنہوں نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی کوچنگ کی تھی۔

54 سالہ زیڈان کو دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ 

امکان ہے کہ وہ 2030 میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ تک ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ اپنی تقرری پر زیڈان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کا کوچ بننا اُن کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00