Home انٹرٹینمنٹدیوآنند کے بیٹے سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے

دیوآنند کے بیٹے سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

بھارتی فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار دیوآنند اور اداکارہ کلپنا کارتک کے بیٹے، فلم ساز، اداکار سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز کے خاندان کی جانب سے سنیل آنند کی بھتیجی جینا نارنگ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سنیل آنند منگل کو 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جینا نارنگ کے مطابق سنیل آنند کو لندن میں اُس وقت دل کا دورہ پڑا، جب وہ امریکا سے براستہ برطانیہ بھارت جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسٹنٹ لگانے کا کہا، تاہم طبی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا۔ طبی ٹیم کی بھرپور کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور وہ انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتفاقاً سنیل آنند نے بھی اسی اسپتال میں آخری سانس لی تھی جہاں کئی برس قبل ان کے والد دیوآنند کا بھی انتقال ہوا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00