Home اہم خبریںکوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 34 کان کن جاں بحق

کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 34 کان کن جاں بحق

by 93 News
0 comments

کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں پھنسے 34 کانکنوں میں سے 32 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید 2 کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی مائنز بلوچستان عبداللّٰہ شاہوانی کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں کان میں 42 کانکنوں کے پھنسنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ کان میں مجموعی طور پر 34 کانکن پھنسے تھے۔

اس سے قبل کان کے مالک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت 42 مزدور موجود تھے، دھماکا میتھین گیس کے باعث ہوا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00