Home اہم خبریںفاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

by 93 News
0 comments

فاطمہ زہرہ نے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلی اچھی خبر مل گئی۔ قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور پاکستان کیلئے ایونٹ کا پہلا تمغہ یقینی بنا دیا۔

پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز کی ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

گلاسگو کے ایس ای سی ہال فائیو میں کھیلے گئے مقابلے میں فاطمہ زہرہ نے تینوں راؤنڈز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا۔

باکسنگ مقابلوں کے فارمیٹ کے مطابق سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی فاطمہ زہرہ نے پاکستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی بنا دیا۔

فاطمہ زہرہ اس سے قبل اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں بھی پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ وہ اب سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی کیلئے پُرامید ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00