Home انٹرٹینمنٹراکھی ساونت کی کنگنا رناوت پر شدید تنقید

راکھی ساونت کی کنگنا رناوت پر شدید تنقید

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت طلبہ کے خلاف اپنے حالیہ بیان کے بعد ایک نئی بحث کی زد میں آ گئیں، اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے لیے ہونے والے طلبہ کے احتجاج کے بعد کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے لیے سخت اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔

اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کنگنا رناوت کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طلبہ اور بیٹیوں کے بارے میں اس قسم کی زبان استعمال کرنا قابلِ قبول نہیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ آپ نے ایسا کیا کیا ہے کہ رکنِ پارلیمنٹ بن گئیں؟ اگر دوبارہ عوام کے درمیان جا کر الیکشن لڑیں تو شاید آپ کو ووٹ بھی نہ ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارے ملک کی بیٹیوں اور طلبہ کے بارے میں اس طرح کی باتیں کیسے کر سکتی ہیں؟

راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو میں 2024ء میں چندی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کے ساتھ پیش آنے والے تھپڑ کے واقعے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اگر وہ اسی طرح متنازع بیانات دیتی رہیں تو انہیں عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کنگنا رناوت کے بیان اور راکھی ساونت کے ردِعمل پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00