Home اہم خبریںکراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے: شاہد آفریدی

کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے: شاہد آفریدی

by 93 News
0 comments

شاہد آفریدی— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

شاہد آفریدی شائقینِ کرکٹ میں بے حد مقبول رہے ہیں اور ملک بھر میں انہیں بھرپور پذیرائی حاصل رہی ہے۔

سابق کپتان اب اپنے فلاحی کاموں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا تعلق کراچی سے ہے، تاہم کراچی میں سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی ستھرائی کے مسائل کے باعث وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں۔

سابق کرکٹر اکثر شہر کی خراب صورتِ حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی کئی ماہ کے وقفے کے بعد کراچی آئے، جہاں ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے شہر کی بگڑتی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کورنگی کے علاقے کا دورہ کر رہا تھا، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم آپ کو اربوں روپے کا کاروبار دیتے ہیں اور یہ شہر لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے، لیکن کراچی کی حالت دیکھ کر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی سال بعد کراچی آیا تھا اور سوچا تھا کہ شاید یہاں تعمیراتی کام یا ترقی ہوئی ہو گی، لیکن صورتِ حال اب بھی ویسی ہی ہے، یہ بات مایوس کن ہے۔

کرکٹر کا کہنا ہے کہ کورنگی کے اطراف، سائیٹ ایریاز اور یونیورسٹی روڈ کئی سالوں سے تعمیراتی کاموں کی زد میں ہیں، شہر کو بہت زیادہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے اور حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے، براہِ کرم کچھ اقدامات کریں، مجھے امید ہے کہ کراچی بہتر ہو گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00