پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں، وہ قوم کا فخر ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔