Home انٹرٹینمنٹآریان کیساتھ نظر آنے والی ونی تاکیار کون ہیں؟

آریان کیساتھ نظر آنے والی ونی تاکیار کون ہیں؟

by 93 News
0 comments

آریان خان کی حالیہ پبلک اپرینس اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب انہیں لندن میں بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ اور گیت نگار ونی تاکیار کے ساتھ دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ایک کیسینو سے نکلنے کے بعد ایک ساتھ تھے۔ دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس کے بعد مداحوں نے یہ جاننے کی کوشش شروع کر دی کہ آریان کے ساتھ نظر آنے والی یہ خاتون کون ہیں؟

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ونی تاکیار ایک انڈیپنڈنٹ موسیقار ہیں جو اپنے گانے خود لکھتی اور گاتی ہیں۔ وہ مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نظر آتی ہیں۔

ان کے آفیشل انسٹاگرام پروفائل کے مطابق، کوپن ہیگن اور ممبئی ان کے بنیادی رہائشی شہر ہیں۔ وہ متعدد بار بھارت کا سفر کر چکی ہیں اور ممبئی کے مختلف مقامات پر لائیو میوزک پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔

لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ ایک کاروباری شخصیت اور مارکیٹنگ حکمت عملی بنانے والی بھی ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں ٹیلنٹ مینجمنٹ اور ایونٹ پروڈکشن سے وابستہ کمپنیوں کی شریک بانی اور ڈائریکٹر کے طور پر خدمات شامل ہیں۔

آریان خان اور ونی کی اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں۔

ان کے کچھ مشترکہ دوست بھی ہیں۔ تاہم اب تک نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اس سے قبل آریان خان کا نام برازیلین ماڈل اور اداکارہ لاریسا بونیسی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00