Home اہم خبریں52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی

52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس سمیت 52 نئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

کمیٹی نے تمام 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔

ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، جس کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔ 

منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا، جو دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، نیوو لومیب، ڈاسا تینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری پر زور دیا ہے، تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے۔

وزیر خزانہ نے ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا۔ 

حکام کے مطابق فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیر قانونی سپلائی پر انحصار کم ہو گا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ڈریپ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00