Home اہم خبریںنئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، بیرسٹر عقیل ملک

نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، بیرسٹر عقیل ملک

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، اس تمام بحث میں سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ ہونا ضروری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ سسٹم کی ناکامی نہیں ہے، سسٹم فیل نہیں ہوا، طرزِ حکمرانی کی کمزوریاں ہیں وہ آج سے نہیں کافی ٹائم سے ہیں، محسن نقوی نے درست کہا کہ حکومت اور وزیراعظم محنت کر رہے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وقت کے ساتھ سیاسی جماعتوں کےا ندر اور ان کی پالیسیوں، گورننس اسٹرکچر کے اندر جو جدت آنی چاہیے وہ سسٹم میں نہیں آسکی،  اگر اصلاحات نہ ہوئیں تو گورننس کے مسائل رہیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ مسائل حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاستدان پالیسیاں بنا کر دیتے ہیں، قانون سازی کرتے ہیں عمل درآمد بیوروکریسی کو کرنا ہوتا ہے، بیوروکریسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے، گورننس کے مسائل کے حل کے لیے موثر گورننس اسٹرکچر ضروری ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ کل جو بحث شروع ہوئی ہے اس کے بعد سیاستدان، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں، بات چیت ہونی چاہیے کہ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00