منہاج القران ہالینڈ کے چوہدری خالد محمود کے صاحبزادے چوہدری عدیل محمود بلدیہ دی ہیگ کے ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔
چوہدری عدیل محمود کا تعلق چک پرانا لالہ موسی ضلع گجرات سے ہے ان کے دادا چوہدری محمداکرم روزگار کے سلسلے ہالینڈ آۓ تھے۔
عدیل محمود چوہدری دی ہیگ ہالینڈ میں پہلے پاکستانی ڈپٹی مئیر ہیں ان کی کامیابی سے ہالینڈ میں آباد پاک ڈچ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
عدیل محمود چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ میری کامیابی اللہ پاک فضل میرے والدین کی دعاؤں اور پاک ڈچ کمیونٹی کا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں انشاء للہ کمیونٹی کی فلا ح وبہبود پاکستان کے وقار اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کروں۔ عدیل محمود نے پاک ڈچ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔