Home اہم خبریںکینسر کے علاج کی 9 ادویات جعلی اور غیر قانونی قرار

کینسر کے علاج کی 9 ادویات جعلی اور غیر قانونی قرار

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی 9 ادویات کو غیر معیاری، جعلی اور غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سید عدنان رضوی نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض کینسر کی ادویات میں مطلوبہ فعال دوا موجود ہی نہیں تھی، جبکہ بعض ادویات پر ڈریپ کا رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں تھا۔

سید عدنان رضوی نے بتایا کہ کئی آنکولوجسٹ اپنے نسخوں پر مخصوص فارمیسیوں کے نام درج کر دیتے ہیں، جس کے باعث مریض انہی فارمیسیوں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جعلی اور غیر معیاری کینسر کی ادویات مریضوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ ان کے استعمال سے علاج مؤثر نہیں رہتا اور بیماری بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00