Home اہم خبریںڈپریشن کے علاج میں امید کی کرن، نئی تحقیق میں انکشاف

ڈپریشن کے علاج میں امید کی کرن، نئی تحقیق میں انکشاف

by 93 News
0 comments
علامتی فوٹو

طبی محققین کا کہنا ہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر اور شدید ڈپریشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایک عام اور ارزاں دوا الزائمر کے مریضوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

مشہور طبی جریدے نیچر میں شائع شدہ گزشتہ تحقیقات کے مطابق الزائمر کے مریضوں کے دماغ میں لیتھیم کی سطح عام افراد سے کم پائی گئی۔

تجربہ گاہ میں الزائمر سے متاثرہ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ لیتھیم کی معمولی مقدار دینے سے ان کی یادداشت کی کارکردگی میں بہتری آئی اور دماغی خلیات کے نقصان کے اثرات میں کمی واقع ہوئی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ دوا یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت سے منسلک دماغی خلیات کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور دماغ کے مختلف حصوں کے درمیان رابطوں کو بحال رکھتی ہے۔

طبی جریدے ٹرانسلیشنل سائیکیاٹری میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ ابتدائی الزائمر کے مریضوں کے لیے اس کی کی کم خوراک کے استعمال پر مزید تفصیلی تحقیق کی جانی چاہیے۔

’الزائمر سوسائٹی‘ کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر رچرڈ اوکلے نے اس تحقیق پر محتاط ردِعمل دیتے ہوئے کہا، ’یہ تحقیق الزائمر کے علاج میں اس دوا کے ممکنہ کردار پر جاری بحث کو آگے بڑھاتی ہے، لیکن ابھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ یہ ڈیمینشیا سے مکمل بچاؤ یا علاج کر سکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سطح پر کیے گئے ابتدائی ٹرائلز فی الوقت بہت محدود ہیں اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00