Home انٹرٹینمنٹزینب راجہ کا فہد شیخ پر ساتھی فنکاروں کو غیر آرام دہ محسوس کرانے کا الزام

زینب راجہ کا فہد شیخ پر ساتھی فنکاروں کو غیر آرام دہ محسوس کرانے کا الزام

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

اداکارہ زینب راجہ نے اداکار فہد شیخ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کے نام پر اکثر ساتھی فنکاروں کو غیر آرام دہ صورتِ حال میں مبتلا کرتے تھے۔

زینب راجہ کا ایک تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک ڈرامے میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، وہ مذاق کے نام پر لوگوں کو غیر آرام دہ محسوس کرواتے تھے۔

زینب راجہ نے سینئر اداکار اور مصنف سید محمد احمد سے متعلق حالیہ تنازع پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ محمد احمد صاحب کے ساتھ جو کیا گیا وہ دل توڑ دینے والا اور شرمناک ہے، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کوئی ہمارے والدین کے ساتھ ایسا کرے، اتنے پیارے انسان کے ساتھ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے؟

واضح رہے کہ سید محمد احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک کم عمر مرکزی اداکار نے شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر میری شکل، گنج پن اور اداکاری کا مذاق اڑایا، اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم مبینہ ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اس کے بعد سید جبران، فیصل قریشی، شمون عباسی، عمیر رانا سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے سید محمد احمد سے اظہارِ یکجہتی کیا اور مبینہ طور پر ملوث جونیئر اداکار سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں سید محمد احمد نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں ساتھی فنکاروں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ردِعمل نے مجھے احساس دلایا ہے کہ یہ صرف ایک برادری نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00