Home انٹرٹینمنٹمیں نے اپنی والدہ کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا: سنجے دت

میں نے اپنی والدہ کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا: سنجے دت

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ باب کو یاد کرتے ہوئے والدہ نرگس دت کی کینسر کے باعث موت کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے۔

67 سالہ اداکار نے 1981ء میں فلم روکی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، حالیہ گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی والدہ نرگس دت کی لبلبے کے کینسر سے جنگ اور ان کے آخری ایام کو یاد کیا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے بتایا کہ میرے والد سنیل دت نے مجھے اس وقت اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے واپس بھیج دیا تھا جب میری والدہ کوما میں تھیں۔

سنجے دت نے بتایا کہ میری فلم کی ریلیز بھی قریب تھی، جس کی وجہ سے مجھ پر مزید دباؤ تھا، اس وقت میں یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ جب میری والدہ کوما میں ہیں تو فلم کی شوٹنگ مکمل کرنا کیوں ضروری ہے، تاہم میں نے والد کی ہدایت پر شوٹنگ مکمل کی اور واپس اپنی والدہ کے پاس آ گیا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا اور مجھے محسوس ہوتا تھا کہ نرگس دت کسی نہ کسی طرح اپنے گھر واپس آنا چاہتی تھیں۔

سنجے دت کے مطابق والدہ گھر واپس آنے تک مسلسل زندگی کی جنگ لڑتی رہیں، لیکن گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے ہمت ہار دی اور کچھ ہی عرصے بعد انتقال کر گئیں۔

نرگس دت 1981ء میں 51 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جبکہ سنجے دت نے اپنے والد سنیل دت کو بھی 2005ء میں کھو دیا، سنیل دت کی موت 75 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00