Home انٹرٹینمنٹدشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے، ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا کے الزامات مسترد کر دیے

دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے، ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا کے الزامات مسترد کر دیے

by 93 News
0 comments
 

— فائل فوٹوز

رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات مسترد کر دیے۔

انہوں نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر ان سے منسوب پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر ردِعمل دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی پوسٹس کے بعد رکنِ صوبائی اسمبلی نے اپنی اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے، ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا کے الزامات مسترد کر دیے

ثاقب چدھڑ نے کہا کہ یہ پیغامات ایک جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے تھے اور واضح کیا کہ میں ذاتی طور پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ استعمال کرتا ہوں۔

انہوں نے دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کے تاثر کو بھی رد کر دیا اور لکھاکہ آپ میرے لیے اہم نہیں ہیں اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عروبہ مرزا نے انسٹاگرام پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جنہیں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے مبینہ پرانے پیغامات قرار دیا ہے۔

انہوں نے مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ انور کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اسی نوعیت کے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00