Home انٹرٹینمنٹاپوزیشن کو ایک اور دھچکا، اداکار سے میئر بنے اردال بشکچی اوغلو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

اپوزیشن کو ایک اور دھچکا، اداکار سے میئر بنے اردال بشکچی اوغلو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایوارڈ یافتہ ٹی وی اداکار اور اپوزیشن میئر اردال بشکچی اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انقرہ کے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 56 سالہ اردال بشکچی اوغلو ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے ان درجنوں رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں گزشتہ روز بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔

پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقرہ کے علاقے کے 9 صوبوں میں بیک وقت کارروائی کی گئی، جس میں 55 مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں اتیمسگٹ کے میئر اردال بشکچی اوغلو، 42 بلدیاتی ملازمین اور 13 کاروباری شخصیات شامل ہیں، جن پر ایک مجرمانہ تنظیم قائم کرنے، اسے چلانے اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیاسی مہم کا حصہ ہیں، اس وقت سی ایچ پی سے تعلق رکھنے والے کم از کم 28 میئرز اور سینکڑوں پارٹی عہدیدار زیرِ حراست ہیں۔

یہ تحقیقات اتیمسگٹ بلدیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہیں۔

بشکچی اوغلو نے 2024ء میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب واقع شہر اتیمسگٹ کے میئر کا منصب سنبھالا تھا، جہاں کی آبادی تقریباً 6 لاکھ ہے۔

انہیں معروف ڈرامہ سیریز بہزاد جے میں نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے تفتیش کار کے کردار سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00