Home انٹرٹینمنٹبڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار

بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار

by 93 News
0 comments

بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا۔ اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا۔ اپنی میرٹ پر آگے بڑھتا رہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد پر جنگ ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عارف لوہار نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو بہت آسانیاں میسر ہیں۔ جب میں چائلڈ اسٹار تھا تو مشکلات کا سامنا کیا۔ چمٹا اور جگنی پوری دنیا میں میری شناخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، میری موسیقی اور روح پاکستانیت سے سرشار ہے، نئی نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔

عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی برس بعد کراچی آیا ہوں، بہت اچھا لگ رہا ہے، جب بھی کراچی آتا ہوں، دل خوش ہوجاتا ہے، کراچی کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، برنس روڑ کی کھانے پسند ہیں۔

بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار

ایک سوال کے جواب میں عارف لوہار کا کہنا تھا کہ میرے 150 المبز ریلیز ہوچکے ہیں، میرے بچے شوقیہ گلوکار ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ میری گائیکی میں وطن سے محبت اور مٹی کی خوشبو نمایاں رہتی ہے۔ 

پاکستان فلم انڈسٹری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ بہت جلد پاکستانی فلموں کا دور واپس آ نے والا ہے۔ حکومت بھی سپورٹ کررہی ہے۔ایک مرتبہ پھر کنسرٹس کا زمانہ آگیا ہے۔ بیرون ملک بھی شاندار میوزیکل کنسرٹس ہورہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00