Home اہم خبریںپاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

by 93 News
0 comments

پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ وزیراعظم نے قومی والی بال ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-16 اور 25-20 رہا۔ 

ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی، قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے ازبکستان کو شکست دی۔

وزیراعظم کی والی بال ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم نے پاکستانی والی بال ٹیم کو سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ باصلاحیت نوجوان کھیل کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کا فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہرممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00