Home پاکستاندھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے7 پمپ 48 گھنٹے بند رہیں گے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے7 پمپ 48 گھنٹے بند رہیں گے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ

by 93 News
0 comments

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی بحال کردیا جائے گا، جبکہ 2 پمپس مزید 5 روز کے لیے بند رہیں گے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی، چنیسر ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی فراہمی معطل رہے گی، نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00