Home اہم خبریںبابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر محمد عامر کا ردِعمل

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر محمد عامر کا ردِعمل

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو 

سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا۔

محمد عامر نے حال ہی میں کرکٹ ویب سائٹ وزڈن کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے ابھی طویل عرصے کے بعد اچھی کارکردگی دکھانا شروع کی ہے اور ایسی صورتِ حال میں دوبارہ ٹیسٹ کپتانی کی ذمے داری دے کر ان پر اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک چیز کے لیے جواب دینا پڑتا ہے، اب میں نہیں جانتا کہ بابر کیا کرنے جا رہے ہیں لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انہیں بطور کھلاڑی کپتانی کے دباؤ سے آزاد ہو کر کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ ہمارے واحد کھلاڑی ہیں جن پر ہم بھروسہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اس وقت پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اُنہیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2020ء اور 2023ء کے درمیان بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کپتانی کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00