Home اہم خبریںکیا رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رواں ہفتے شادی کر رہے ہیں؟

کیا رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رواں ہفتے شادی کر رہے ہیں؟

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی کی افواہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق دونوں اس ہفتے شادی نہیں کر رہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا کو اسپین میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں دونوں نے اپنی انگوٹھی کی نمائش کی، رونالڈو کی انگلی میں موجود بڑی ہیرے کی انگوٹھی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، کیونکہ یہ وہی طرز کی انگوٹھی ہے جو انہوں نے جارجینا کو منگنی کے موقع پر دی تھی۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق رونالڈو اور جارجینا نے مالورکا میں ایک یاٹ پر سوار ہوتے ہوئے اپنی بڑی انگوٹھیاں پہنی ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں رواں ہفتے کے اختتام پر شادی کرنے والے ہیں۔

مقامی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا ہفتے کے روز شادی کر سکتے ہیں، پرتگال کے ایک ٹی وی میزبان نے دعویٰ کیا کہ شادی سنترا میں واقع کوئنٹا دا ریگالئیرا اسٹیٹ میں ہو گی۔

ہسپانوی میگزین کے مطابق رونالڈو اور جارجینا کی رواں ہفتے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلیں، مبینہ شادی کے دعوت نامے اور پرتگالی ٹی وی پر ہونے والی قیاس آرائیوں نے بھی ان افواہوں کو مزید ہوا دی۔

تاہم میگزین نے تصدیق کی ہے کہ دونوں اس ہفتے شادی نہیں کر رہے، یوں کئی روز سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔

رونالڈو اور جارجینا نے گزشتہ سال منگنی کی تھی اور ان کی شادی دنیا کی سب سے زیادہ متوقع مشہور شخصیات کی شادیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00