Home اہم خبریںبراڈ پیک حادثہ، برفانی تودے سے ملی 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی

براڈ پیک حادثہ، برفانی تودے سے ملی 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کیمپ 3 پر برفانی تودے سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاشیں نیپالی کوہ پیما پورن بہادر گرونگ اور عُمانی کوہ پیما نادرا الحار کی ہیں۔

بیس کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی ملبے سے اب تک 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ براڈ پیک پر 10 کوہ پیما برفانی تودے میں دب گئے تھے۔

لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں نیپال کے معروف کوہِ پیما نمس دائی بھی شامل ہیں جبکہ ہنزہ کے سہیل سخی بھی براڈ پیک حادثے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایک امریکی، ایک چینی کوہ پیما بھی حادثے کے شکار کلائمبرز میں شامل ہیں۔

وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، محکمۂ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00