Home اہم خبریںخواجہ آصف صوبوں میں رد و بدل کا پنجاب سے آغاز کریں: نیر حسین بخاری

خواجہ آصف صوبوں میں رد و بدل کا پنجاب سے آغاز کریں: نیر حسین بخاری

by 93 News
0 comments
نیر بخاری—فائل فوٹو 

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سفارتی کامیابیوں کی دنیا اور پاکستان کا بچہ بچہ معترف ہے۔

نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے، بلاشبہ وزیرِ اعطم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کا بھی اہم کردار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ کامیابیوں سے مستفید ہونے کی ذمے داری بھی حکومت کی ہے، معاشی بہتری نہیں ہوئی تو نالائقی وفاقی حکومت کی ہے۔

نیر حسین بخاری نے سوال کیا کہ خواجہ آصف، محسن نقوی پارلیمان کے معزز ارکان ہیں، دونوں وفاقی وزراء نے نظام نہ چلنے کی بات کبھی پارلیمنٹ میں کی؟

اُنہوں نے کہا کہ صوبوں کی حدود میں رد و بدل کا طریقہ کار آئین میں وضاحت سے درج ہے، خواجہ آصف اپنے صوبے پنجاب سے آغاز کر لیں، صوبہ جنوبی پنجاب کی پنجاب اسمبلی میں پہلے سے قرارد موجود ہے۔

نیر حسین بخاری نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیر وفاقی کابینہ میں شامل ہے، ہمت کریں صوبائی رد و بدل کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھائیں، وزراء معاملہ پارلیمان میں لائیں، اشاروں میں اور ہوائی باتیں نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات کریں، نئے یونٹس کا معاملہ پارٹی کے فیصلہ ساز ادارے مجلس عاملہ میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00