Home اہم خبریںچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے الیکشن میں عوام ووٹ پول کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

غلام مصطفی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے، جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان سے بھی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہارنے والے اکثر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا مشکل ترین انتخاب ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو تشدد کے راستے کے بجائے ووٹ سے تبدیلی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل اے 31 کھاوڑہ اور ایل اے 28 لچھراٹ انتہائی حساس ہیں، جبکہ پونچھ ڈویژن کے بغیر اسمبلی مکمل نہیں ہوتی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے متعلق اس مرحلہ پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگر حالات ایسے ہی رہتے ہیں تو راولاکوٹ کے انتخابات آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پونچھ ڈویژن کے عباس پور، ہجیرہ، باغ، حویلی میں الیکشن ممکن ہیں، ضرور کرائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00