Home تازہ ترینکس عمر کو بڑھاپے کا باضابطہ آغاز سمجھا جاتا ہے؟ سروے رپورٹ

کس عمر کو بڑھاپے کا باضابطہ آغاز سمجھا جاتا ہے؟ سروے رپورٹ

by 93 News
0 comments

سائنسی طور پر 69 سال کی عمر کو باضابطہ طور پر بڑھاپے کا آغاز کیوں سمجھا جاتا ہے؟ اس حوالے سے 2,000 سے زائد برطانوی افراد پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق لوگ 69 سال کی عمر کو ہی بڑھاپا سمجھتے ہیں۔ 

یہ نتائج 69 سالہ مشہور شخصیات جیسے ٹام ہینکس، کم کیٹرال اور اسٹیو ہاروی کے لیے بری خبر ہوگی۔ اس سروے کے لیے سیون سیز نامی ادارے نے ہزاروں برطانوی بالغ افراد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کے خیال میں بڑھاپا واقعی کب شروع ہوتا ہے۔ 

گزشتہ تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ مختلف نسلیں بڑھاپے کو کس طرح دیکھتی ہیں، اس میں نمایاں فرق پایا گیا۔ 

پچھلی تحقیق میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ بڑھاپا 62 سال کی عمر سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ تاہم نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کے لوگوں کے عمر کے بارے میں خیالات بدل رہے ہیں۔ 

صحت و تندرستی کی ماہر ڈونا برٹولی کے مطابق اگرچہ ہم بڑھاپے کے تصور کو مزید آگے دھکیل رہے ہیں، لیکن اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اب بھی ان عادات کو اپنانے میں تاخیر کر رہے ہیں جو ہمیں صحت مند انداز میں عمر بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ اور اگر واقعی 69 سال کی عمر نیا بڑھاپا ہے، تو اپنی مستقبل کی صحت کا خیال رکھنے کا وقت بعد میں نہیں بلکہ ابھی ہے۔

ایک حالیہ سروے سے جس میں 4,000 افراد شامل تھے، پتہ چلا کہ جہاں1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے نزدیک بڑھاپا 67 سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے، وہیں ان کی اولاد اور پوتے پوتیاں اس سے اتفاق نہیں کرتے اور اس سے کم عمر کو ہی بڑھاپے کا آغاز سمجھتے ہیں۔

جنریشن زیڈ کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما، بریڈ پٹ اور لیزا کڈرو جیسی شخصیات جن کی عمر 62 سال کے لگ بھگ ہے، اب باضابطہ طور پر بڑھاپے کے زمرے میں آ چکی ہیں۔

ایک سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ جنریشن زی سمجھتی ہے کہ 62 سال کی عمر میں لوگوں میں ذہنی تنزلی شروع ہوجاتی ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی جدوجہد اس سے تین سال پہلے، یعنی 59 سال کی عمر میں شروع ہو جاتی ہے۔ اسی طرح وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص 56 سال کی عمر میں جدید فیشن میں اچھا نہیں لگتا۔ 

ایج ود آؤٹ لمٹس مہم کی شریک سربراہ کیتھرائن کراشا کہتی ہیں کہ عمر اور بڑھاپے کے بارے میں جو خیالات عام طور پر دیکھنے کو ملتے ہیں ان میں عمر بڑھنے کے بارے میں واقعی ایک تشویش پائی جاتی ہے اور یہ خوف ہماری بالغ زندگی کے کافی ابتدائی حصے سے ہی شروع ہو جاتا ہے کہ کسی خاص عمر تک پہنچنا کیسا ہوگا اور پھر جب ہم خود ان مراحل تک پہنچتے ہیں تو اکثر لوگوں کے لیے یہ خوف اور پریشانیاں حقیقت کے ساتھ کم ہو جاتی ہیں۔ 

ہماری پوری زندگی میں عمر کے بارے میں منفی اور عمر پرستی جیسے پیغامات کی بھرمار ہوتی رہتی ہے، حتیٰ کہ دس سال کے بچے بھی اینٹی ایجنگ میک اپ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، جو لوگوں کو بڑھاپے کے بارے میں غیر ضروری طور پر منفی تصور دیتا ہے۔ اعداد وشمار کے تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جنریشن زی کے پانچویں حصے کو لگتا ہے کہ وہ جب بوڑھے ہوں گے تو اچھے نہیں لگیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00