Home تازہ ترینلندن کا ٹیوب سسٹم پھر متاثر، آر ایم ٹی یونین کی 24 گھنٹے کی دوسری ہڑتال

لندن کا ٹیوب سسٹم پھر متاثر، آر ایم ٹی یونین کی 24 گھنٹے کی دوسری ہڑتال

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

لندن کا ٹیوب سسٹم پھر متاثر ہوا ہے، آر ایم ٹی یونین کے ارکان نے 24 گھنٹے کی دوسری ہڑتال شروع کر دی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی ہڑتال گزشتہ روز 12 بجے دن ہی ختم ہوئی تھی لیکن شام تک انڈر گراؤنڈ کا مکمل سسٹم بحال نہیں ہوسکا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکل لائن مکمل طور پر معطل ہے، چند دیگر روٹس بھی معطل جبکہ دیگر لائنز معمولی یا طویل تاخیر کا شکار ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو شام کے وقت 8 بجے تک سفر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، محدود ٹیوب سروس جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے بعد دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کی شام پانچ بجے سے مشرقی لندن کے سات روٹس کے بس ڈرائیور 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00