فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے لبنان میں زخمی ہونے والے اہلکار کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی فورسز میں شامل فرانسیسی اہلکار 18 اپریل کو حملے میں زخمی ہوا تھا۔ ایمانیوئل میکرون نے اب زخمی فرانسیسی اہلکار کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان حملے میں 1 فرانسیسی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔