Home پاکستانملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی، پاور ڈویژن

ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی، پاور ڈویژن

by 93 News
0 comments

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 17 اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی صورتحال پر ترجمان پاور ڈویژن کے بیان میں کہا گیا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ترجمان کے مطابق 17، 18، 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی، 20 اپریل کو بیشتر بجلی تقسیم کار کمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹہ لوڈ منیجمنٹ کی۔ صرف گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ایل این جی دستیابی پر ان تمام پلانٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00