Home پاکستانوزیراعلیٰ کا مردان کیلئے 50 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ کا مردان کیلئے 50 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

by 93 News
0 comments

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مردان کےلیے 50 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا۔

مردان میں پی ٹی آئی جلسے سے چیئرمین بیرسٹر گوہر، مرکزی رہنما اسد قیصر اور سہیل آفریدی نے خطاب کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی تحریک چلائیں گے، دن کی روشنی میں جلسہ کیا ہے تاکہ لوگ مقبولیت کو دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے نے بانی کی مقبولیت کو ثابت کردیا ہے، مردان کے لیے 50 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ 26 یا 27ویں ترمیم کومانیں گے نہ ہی 28ویں ترمیم کو ہونے دیں گے، ناجائز طور پر اقتدار حاصل کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا بھی توشہ خانہ کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، انہیں مناسب علاج کےلیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00