ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ کے مرنے کے بعد ان کی آخری رسومات دنیا کے مختلف مذاہب میں موجود روایتی طریقوں سے ہٹ کر مکمل کی گئیں۔
سر پیٹرک اسٹیورٹ 28 اکتوبر 2026ء کو 86 برس کی عمر میں امریکی شہر لاس اینجلس میں چل بسے تھے۔
ان کے ترجمان کے مطابق وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے عارضوں میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ انتقال کے بعد سر پیٹرک اسٹیورٹ کی آخری رسومات روایتی طریقے کے بجائے واٹر کریمیشن (پانی کے ذریعے ختم کرنے) کے تحت ادا کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عمل کو الکلائن ہائیڈولائسز (Alkaline Hydrolysis) کہا جاتا ہے جس میں کسی شخص کی لاش کو آگ یا شدید درجۂ حرات کے بجائے پانی اور مخصوص کیمیکلز کی مدد سے ختم کیا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحول دوست سمجھا جانے والا یہ طریقہ دنیا بھر میں نسبتاً کم استعمال ہوتا ہے۔