امریکی اداکارہ، گلوکارہ و رقاصہ جینیفر لوپیز حال ہی میں مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔
57 سالہ جینیفر نیو یارک میں اپنے دی جے ایل او شو کی خصوصی اسکریننگ میں شریک تھیں، جہاں حاضرین میں موجود ایک مداح نے ان کی شادیوں سے متعلق ایسا جملہ کہا کہ وہ اور اداکارہ ریچل زیگلر ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔
تقریب کے دوران جینیفر لوپیز اور ریچل زیگلر کے ساتھ اپنی 4 شادیوں کے بارے میں گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ایک مداح نے کہا آپ کی چھ اضافی انگلیاں ہیں، اس جملے پر جینیفر اور ریچل دونوں بے اختیار ہنس پڑیں۔
جینیفر لوپیز نے جواباً کہا جی ہاں ایسا ہی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ پر مزاح بات نہیں سنی۔ دونوں نے مذاقاً کہا اس جملے کو ٹی شرٹ پر چھاپ دینا چاہیے۔
جینیفر نے مزید کہا کہ اب جب بھی کوئی ان سے ان کی طلاقوں کے بارے میں سوال کرے گا تو وہ صرف اتنا کہیں گی، میرے پاس ابھی چھ انگلیاں اور بھی ہیں۔ تاہم گفتگو کے اختتام پر انہوں نے قدرے سنجیدہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم کہ اب مجھ میں مزید شادی کرنے کی ہمت باقی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ جینیفر لوپیز اب تک چار مرتبہ شادی کر چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 1997 میں اوجانی نوا سے ہوئی جو صرف ایک سال برقرار رہ سکی۔
اس کے بعد2001 میں ڈانسر کرس جڈ سے شادی کی، جو 2003 میں ختم ہوگئی۔
2004 میں جینیفر نے گلوکار مارک انتھونی سے شادی کی، جس سے ان کے ہاں جڑواں بچوں میکس اور ایمے کی پیدائش ہوئی،2011 میں دونوں نے علیحدگی اور 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔
جینیفر کی چوتھی شادی اداکار بین ایفلیک سے ہوئی۔ دونوں اس سے قبل 2000 کی دہائی کے اوائل میں منگنی کر چکے تھے، جو ختم ہوگئی تھی۔ تاہم 2022 میں دونوں نے شادی کرلی۔ لیکن 2024 میں جینیفر نے طلاق کی درخواست دائر کی جسے 2025 میں حتمی شکل دے دی گئی۔
جہاں تک کام کا تعلق ہے تو جینیفر لاس ویگاس میں اپنی فائنل ریذیڈینسی پرفارمنس کو اب ٹی وی اسکرین پر منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔