Home پاکستانواٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی تاہم اس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے۔ 

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 312 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ رواں سال مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 3275 ہوگئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریلر کی ٹکر سے 48، واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے 31، بس کی ٹکر سے 12 اور ڈمپر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 107 افراد جاں بحق ہوئے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00