امریکی الیکشن نتائج، خام تیل کی قیمت میں کمی اور بازار کی پرکشش ویلیوایشن پر 100 انڈیکس سوا دو فیصد بڑھا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینج مارک 100 انڈیکس 3 ہزار 9 سو 94 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 13 پر بند ہوا ہے۔
سی ای او این بی پی فنڈز ڈاکٹر امجد وحید کے مطابق امریکی الیکشن کا نتیجہ اور خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی بازار کے لئے امید افزا ہے۔
پی ایس ایکس کی پرکشش ویلیوایشن اور موجودہ معاشی منظرنامے میں بازار میں محتاط رجحان کے ساتھ پر امید رہا جاسکتا ہے۔
بازار اپنے تاریخی پی ای ریشو 8 فیصد کے مقابلے میں 7 فیصد پر سرمایہ کاری کا اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔
بازار میں آج 84 کروڑ شیئر کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 سو 81 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 7 سو 77 ارب روپے ہوگئی ہے۔