انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔
فخر زمان ، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا کی درجہ بندی بہتر ہو گئی۔
ٹیسٹ رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 1 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر جبکہ ویان ملڈر 7 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے کیمرون گرین 3 اور ایلکس کیری 2 درجے بہتری کے بعد 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن 25 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ بالر کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوبارہ نمبر ون بالر بن گئے۔
مچل اسٹارک ایک درجے بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو ینسن دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 9 درجے بہتری کے بعد 7 ویں نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن 6 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے مارکو ینسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ون ڈے رینکنگ
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی اور پاکستان کے بابراعظم کی 9 ویں پوزیشن برقرار ہے۔
سری لنکا کے پون رتھنائیکے 20 درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر، فخر زمان 9 درجے بہتری کے بعد 37 ویں نمبر پر، انگلینڈ کے ٹام بینٹن 15 درجے بہتری کے بعد 47 ویں نمبر پر، جبکہ سری لنکا کے کامیندومینڈس 14 درجہ بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 1 درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر، افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 13 درجے بہتری کے بعد 7 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
سری لنکا کے دنیتھ ویلا لاگے 8 درجے بہتری کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 9 درجے تنزلی کے بعد 29 ویں نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 28 درجہ بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر براجمان ہیں اور پاکستان کے عرفات منہاس 15 درجہ بہتری کے بعد 68 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی 5 درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔
ٹی 20 رینکنگ
آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی دوسری اور بھارت کے ایشان کشن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
بھارت کے شریاس ایئر 2 درجے بہتر ی کے بعد 7 ویں نمبر پر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 13 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر، افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 34 درجے بہتری کے بعد 59 ویں پوزیشن پر آ گئے۔
آئی سی سی ٹی 20 بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی جب کہ پاکستان کے ابرار احمد کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
نیوز لینڈ کے مچل سینٹنر 2 درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر، پاکستان کے سلمان مرزا 2 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 23 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی جبکہ پاکستان کے صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔