پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ جویریہ جمشید شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ نے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کیا۔
جویریہ جمشید نکاح اور استقبالیے کی تقریبات میں نہایت خوبصورت دکھائی دیں۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار انداز میں تصاویر بھی بنوائیں۔
جویریہ جمشید ڈرامہ سیریل ’بانو‘ سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔