سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا عمل شروع کر دیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات کے لیے یہ ماہانہ مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 115 بچوں کی ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر انہیں اے ٹی ایم جاری کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 بچے رجسٹرڈ ہیں جب کہ لانڈھی اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 27 بچے رجسٹرڈ ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد کب تک ملتی رہے گی، یہ واضح نہیں ہے۔
حکام کے مطابق محکمۂ محنت سندھ نے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا ہے۔