ایم پاکس وائرس پھیلانے میں ملوث ایک غیرقانونی اسپتال کو سیل کر دیا گیا۔
کراچی سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ کورنگی میں بچے کا جس غیرقانونی اسپتال میں ختنہ ہوا ان آلات میں وائرس پایا گیا۔
ترجمان کے مطابق بچے کے نمونے کی ڈاؤ لیبارٹری میں جانچ کی گئی، جہاں پر منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔
سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے ترجمان کے مطابق اتائی عملہ بچوں کے ختنے کر رہا تھا، کارروائی میں اسپتال کے عملے نے مزاحمت کی۔