انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔
ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلےجائیں گے، فائنل میچ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔